Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین سیف بدر پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے لیکن پوری طرح موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہ کر سکے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا ڈرافٹ ہوا تو وہ کسی فرنچائز کی توجہ حاصل نہیں کر سکے۔ اس کے بعد ان کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی جب پی سی بی نے فرنچائزز کو ٹیم میں 21واں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی۔
ایک مرتبہ پھر سیف بدر کی امیدیں بڑھیں لیکن اس دفعہ بھی کسی فرنچائز نے انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا اور انھوں نے اپنی پریکٹس جاری رکھی۔ اب انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ جا کر کلب کرکٹ کھیلیں گے۔ سیف بدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں دنیا بھر کی کنڈیشنز سے واقف ہونا چاہتا ہوں جس سے مجھے مستقبل میں فائدہ ہوں گا اور میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں۔