Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے اور اس کے لیے پاکستان نے دبئی پہنچ کر تیاری شروع کر دی ہے۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شارجہ میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کی اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھی شارجہ میں دوپہر کے اوقات میں پریکٹس کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 0-2 کے خسارے کے باوجود بھارت میں سیریز جیت کر آ رہی ہے اور ان کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینگروز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔