Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق کرکٹر شعیب محمد نے کراچی میں شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ قومی ہیروز نے بچوں کے پارک کا افتتاح بھی کیا۔ منتظمین نے پارک کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کے نام کر دیا۔ پی آئی اے ٹاؤن شپ کراچی پہنچنے پر کپتان سرفراز احمد، وسیم اکرم اور شعیب محمد کا اسکول کے بچوں نے شاندار استقبال کیا۔ قومی ہیروز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ منتظمین نے کرکٹرز کو سندھی ٹوپی، اجرک اور شیلڈز پیش کیں۔
وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کے تحت سرفراز احمد اور وسیم اکرم نے پودا لگایا اور دعا کی۔ وسیم اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پروگرام کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے، شجرکاری بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کو عوام اور سیکیورٹی اداروں نے کامیاب بنایا، سب ٹیموں نے اچھا کھیلا تاہم سب سے اچھی ٹیم ٹورنامنٹ جیتی جو اس جیت کی مستحق تھی۔