Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا اہم ٹورنامنٹ پاکستان ون ڈے کپ 2 سے 12 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان راولپنڈی میں پاکستان کپ کے لیے صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی تبدیلیوں کا اشارہ دیا۔
ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ 32 ٹیموں والا ڈومیسٹک اسٹرکچر کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ ہمیں شاید ٹیموں کی تعداد میں کمی کر کے کرکٹ کی کوالٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کی پچز اور کوچنگ کوالٹی کو ٹھیک کرنا ہمارا ہدف اور وقت کی ضرورت ہے۔ وسیم خان نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ اگلی پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔