Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہونے کے باوجود آج تک ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی اور 1999 کا ورلڈکپ ایک ایسا ایونٹ تھا جب جنوبی افریقی ٹیم فائنل کے بہت قریب آ کر ہار گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے اور لانس کلوزنر نے دو چوکے لگا کر میچ برابر کر دیا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ سے ایک رن نہ بنا اور ایلن ڈونلڈ کے رن آؤٹ ہونے کے باعث میچ ٹائی ہو گیا تھا۔
سپر سکس راؤنڈ میں بہتر پوزیشن پر اختتام کے باعث آسٹریلوی فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ 20 سال ہو گئے مگر وہ رن آؤٹ آج بھی تکلیف دیتا ہے، وہ ورلڈکپ ایسا تھا جس میں ہماری ٹیم بھی اچھی تھی اور ورلڈکپ جیتنے کا موقع بھی تھا۔
اس سال ہونے والے ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بہت سی ٹیمیں فیورٹ ہیں مگر ویسٹ انڈیز کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے وہ بھی ایک خطرناک ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔