Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ورلڈکپ 2011 میں اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا مگر اس ورلڈکپ میں یووراج سنگھ کا ایک میچ ایسا بھی تھا جو شاید ان کے کرکٹ کیریئر کا سب سے مشکل ترین میچ تھا۔
گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارتی ٹیم کی 2 وکٹیں 51 رنز پر گر گئیں تھیں اور پھر یووراج سنگھ کی گراؤنڈ میں اینٹری ہوئی۔ اس میچ میں یووراج سنگھ کی طبیعت بالکل بھی ٹھیک نہیں تھی۔
انہیں میدان میں خون کی الٹیاں بھی ہوئیں اور امپائر نے انہیں واپس چلے جانے کو کہا مگر آل راؤنڈر نے ہمت نہ ہاری اور شاندار 113 رنز اسکور کر کے بھارتی ٹیم کا اسکور 268 تک پہنچایا جس کے بعد بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم نے اس میچ میں 80 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ یووراج سنگھ اس میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔