Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں اپنی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے جو ان کی نظر میں ورلڈکپ جیت سکتی ہیں۔ انہوں بھارت، انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیمیں قرار دیا ہے۔ کلدیپ یادیو کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ لیے پوری طرح تیار ہے مگر انگلینڈ کے خلاف بھارت کو مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی اور ان کی ٹیم متوازن ہے۔
کلدیپ یادیو نے کہا مزید کہ پاکستان ٹیم بھی ورلڈکپ میں بھارت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ون ڈے فارمیٹ میں کارکردگی اچھی رہی ہے اور انہیں ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دینا غلط نہیں ہو گا۔ بھارتی اسپنر نے کہا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بہت دلچسپ ہو گا۔