Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا ورلڈکپ اسکواڈ تقریباً فائنل ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں جن کھلاڑیوں کو موقع دیا ان میں سے ایک، دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا کیونکہ ہم بہترین کمبی نیشن کے ساتھ ورلڈکپ میں جانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھی مکمل کرنی ہے اگر ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ اصل کامیابی ہو گی۔
کھلاڑیوں کو دیر سے آرام دینے کے سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو آرام دینا تھا کیونکہ وہ کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے تھے کھلاڑی کوئی مشین نہیں ہوتے، ابھی آسٹریلوی ٹیم سے بات ہوئی وہ بھی ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے۔