Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کو آرام دینے اور شعیب ملک کو کپتان بنانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا سے قبل آخری سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی جہاں شعیب ملک مکمل ناکام رہے تھے۔
انہوں نے 4 اننگز میں صرف 95 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقہ سے قبل یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایک روزہ سیریز میں شعیب ملک تین اننگز میں صرف 58 رنز ہی بنا سکے تھے۔ شعیب ملک نے اپنی گزشتہ 9 اننگز میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کی ہے۔
دورہ جنوبی افریقہ میں شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے جہاں ایک ون ڈے میچ میں ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست بھی شعیب ملک کی قیادت میں ہوئی تھی۔