پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے پی سی نے بڑا اقدام کیا ہے۔ پہلی بار تینوں سابق خواتین کرکٹرز کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی۔
مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال سلیکشن کمیٹی کی رکن ہوں گی۔ جلال الدین کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔
عروج ممتاز پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور ویمن کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے جو ہو سکا کریں گی۔