Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم چنائی سپر کنگز کو ایونٹ کی ابتداء سے پہلے ہی جھٹکا لگ گیا۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر لنگی نگیڈی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ برس بھی لنگی نگیڈی چنائی سپر کنگز کی ٹیم میں شامل تھے جس نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انھوں نے سات میچز میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے جس وجہ سے وہ اب آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
چنائی سپر کنگز کی ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انڈین پریمیر لیگ کا آغاز 23 مارچ سے ہو رہا ہے۔ پہلے روز مہندر سنگھ دھونی کی دفاعی چیمپئن ٹیم چنائی سپر کنگز ویرات کوہلی کی رائل چینلجرز بنگلور کا مقابلہ کرے گی۔