Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کی ابتداء میں تو مشکلات کا شکار نظر آئے اور اس کے بعد ٹیم سے ڈراپ ہو گئے تاہم انھوں نے کچھ میچز کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ احمد شہزاد نے 8 میچز میں 51 کی شاندار اوسط سے 311 رنز اسکور کیے جس میں چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔
احمد شہزاد کی بیٹنگ میں جہاں کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان کا اعتماد دینا شامل تھا وہیں ویو رچرڈز نے بھی ان کی مدد کی۔ احمد شہزاد بھی اپنے مینٹور ویو رچرڈز کا شکریہ ادا کیے بغیر نہ رہے۔
اپنے ٹویٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ ویو رچرڈز تاریخ کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک تو ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ وہ ایک بہترین مینٹور اور زبردست شخصیت بھی ہیں۔ احمد شہزاد نے پی ایس ایل کے دوران اعتماد دینے اور حوصلہ بڑھانے پر ویو رچرڈز کا شکریہ بھی ادا کیا۔