Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ واٹسن کو پاکستان آنے پر کوئی اضافی رقم نہیں دی تاہم ان کی یہ بات مانی گئی کہ اگلے سال پی ایس ایل کے معاہدے کی فیس میں اضافہ کیا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ عمر ایسوسی ایٹس سے ہماری بہت پرانی روایت چل رہی ہے کہ جب ہم کوئی ایونٹ جیتیں تو بونس میں اتنا ہی اضافہ خود کر دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس بار پلیئرز نے درخواست کی کہ ایسا ہی کریں، سب سے زیادہ زور سرفراز احمد نے دیا کہ روایت ٹوٹنی نہیں چاہیے، میں نے ان کا مطالبہ مان لیا ہے اور پلیئرز ہمارے لیے اتنی محنت کرتے ہیں تو انھیں صلہ ملنا ہی چاہیے۔
ندیم عمر نے مزید کہا کہ ہم کوئٹہ جا رہے ہیں وہاں کے وزیراعلیٰ نے بھی انعام کا وعدہ کیا ہے، کچھ اور لوگ بھی ایسا کہہ رہے ہیں، انشاءاللہ دگنی رقم پلیئرز کو ضرور دیں گے، ہم ٹرافی سب سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کو دکھائیں گے اور اس کے بعد پورے پاکستان میں جشن منایا جائے گا۔