Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ عمران طاہر میچ کے ہیرو رہے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا نے ہدف کی جانب پراعتماد انداز میں پیش قدمی کی مگر آخری اوورز میں سری لنکا نے زبردست بولنگ پرفارمنس دکھا کر میچ ٹائی کر دیا۔
سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 14 رنز بنائے۔ عمران طاہر کی شاندار بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم 15 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔ تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا۔