Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پی ایس ایل فور کی ٹرافی کے ساتھ تصویر لگائی اور لکھا کہ کوئٹہ کے ساتھ میرے پہلے دو ایڈیشن بہت اچھے رہے تھے اور دونوں دفعہ ہم ایونٹ میں رنر اپ رہے تھے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اس دفعہ یہ ٹرافی جیت کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کی اس پوسٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے سابق رکن کیون پیٹرسن نے کہا کہ تم میرا شکریہ ادا کرو جس کے جانے سے تمہارے لیے ٹیم میں جگہ بنی۔ احمد شہزاد نے پی ایس ایل فور کے 8 میچز میں 51.83 کی اوسط سے 311 رنز بنائے تھے جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔