پاکستان کے باصلاحیت کرکٹر عمر اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تو بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ میچ فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کرنے والے کرکٹر کو آئی سی سی سے کلیئرنس ملے بغیر ہی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ آئی سی سی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ دو سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ 2015 ورلڈکپ میں دو گیندیں ضائع کرنے پر مجھے دو لاکھ ڈالرز کی آفر ہوئی تھی۔ عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں بھارت کے خلاف میچز میں بھی فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انھوں نے یہ تمام آفرز ٹھکرا دیں تھیں۔