Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حکومت پاکستان نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ملک میں نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کر دیئے جو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ سمری کے متن کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) یہ یقینی بنائے گا کہ کوئی چینل پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہ دکھائے۔
بھارتی چینل نے پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن دکھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اگر وفاقی کابینہ نے اس سمری کی منظوری دے دی تو کوئی بھی چینل پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نشر کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کھیل میں سیاست کو لایا اور اس سال آئی پی ایل کے میچز نہ دکھانے سے بھارت کو بھاری نقصان ہو گا۔