Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران سات دنوں کے لیے پہلی مرتبہ اسپورٹس کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ماہر نفسیات تیمور علی خان برطانیہ میں مقیم ہیں اور انھوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور ماہر نفسیات منسلک ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اگر ماہر نفسیات کے آنے سے کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہوئے تو انھیں ورلڈکپ کیلئے ٹیم اسٹاف میں شامل کر لیا جائے گا۔
تیمور علی خان کھلاڑیوں کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے جس سے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کرنے اور کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا اور اس کے بعد قومی ٹیم ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف بھی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔