پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہو گا۔ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے کیونکہ جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے اور انھوں نے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ بھی نہیں۔ جارح مزاج بیٹسمین نے دورہ بھارت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بھارت کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گلین میکسویل نے 169 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ون ڈے سیریز میں وہ بجھے بجھے نظر آئے اور پانچ میچوں میں صرف 115 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کے خلاف پہلا میچ نہ کھیلنے کی صورت میں آف اسپنر نیتھن لائن کی پلئینگ الیون میں جگہ یقینی نظر آ رہی ہے اور ان کا ساتھ لیگ اسپنر ایڈم زامپا دیں گے۔