پاکستان ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز نے زندگی کی 25 بہاریں دیکھ لیں۔ پی سی بی اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے انھیں سالگرہ پر پیغامات دیئے گئے۔ شاداب خان نے ٹویٹر پر اپنے گروپ کی تصویر لگاتے ہوئے انھیں 'چیف' کہہ کر مخاطب کیا جس پر محمد نواز نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی انھیں مبارکباد دی۔
محمد نواز نے 2016 میں انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تاہم اب تک قومی ٹیم میں اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے ہیں۔ انھوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں 5، چودہ ون ڈے میچوں میں 16 اور سولہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی ایس ایل میں محمد نواز کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے اور اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں ان کا اہم کردار رہا۔