Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے درد سر بننے والے جنوبی افریقی بولر ڈووان اولیویئر بےوفا نکلے۔ انھوں نے یارکشائر جوائن کرنے کے بعد انگلینڈ سے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ڈووان اولیویئر نے فروری میں کولپاک ڈیل کے تحت جنوبی افریقہ سے اپنا کیریئر ختم کرتے ہوئے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو جوائن کر لیا تھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اولیویئر نے کہا کہ میرا جنوبی افریقہ سے کیرئر ختم ہو گیا ہے اور اگر میں انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس دکھانے میں کامیاب رہا تو مستقبل میں انگلینڈ کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ انھیں مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں پتہ نہ میں اس بارے میں سوچ رہا ہوں مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جہاں بھی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔