Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہی سابق ٹیسٹ اوپنر محسن خان کو سونپی تھی۔ کمیٹی میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر کمیٹی اب فعال نظر نہیں آ رہی۔ کمیٹی کو ڈومیسٹک کرکٹ پر تجاویز مرتب کرنے اور دیگر معاملات پر تجاویز دینے کا کام سونپا گیا تھا۔
اس حوالے سے جب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی احسان مانی سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ کمیٹی کو غیرفعال کہنا ٹھیک نہیں، ہم نے کمیٹی کو نظرانداز نہیں کیا اور کرکٹ کمیٹی جب بھی تجاویز دے گی ان پر غور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے ایم ڈی وسیم خان کے آنے کے بعد اب ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات وہی دیکھ رہے ہیں۔