Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے محمد حسنین کی دریافت کو پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا سائن قرار دے دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ محمد حسنین کو پی ایس ایل اور نیٹ سیشن میں دیکھا اور وہ ایک باصلاحیت بولر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے دو، تین برسوں میں ایسا لگا تھا کہ اب 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد والا بولر سامنے نہیں آئے گا مگر پی ایس ایل سے دو، تین ایسے بولرز سامنے آئے جس سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے تین، چار کھلاڑی چاہیئں اور کرکٹرز کے پاس میگاایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا بہترین موقع ہے۔ ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کے فیورٹ نہ ہونے پر انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ہی ورلڈکپ میں فیورٹ رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ورلڈکپ میں بھی آسٹریلیا اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گا۔