پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان اسپنر عمر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 15 شکار کیے جس میں زیادہ تر ٹاپ آرڈر کھلاڑی شامل تھے۔ عمدہ پرفارمنس کے باوجود انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر سابق کپتان رمیز راجہ نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ عمر خان آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے مستحق تھے، ان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم سب نے دیکھا کہ بڑے میچوں میں انھوں نے دباؤ میں آئے بغیر اچھی بولنگ کی۔ انھوں نے عمر خان کو آسٹریلیا کیخلاف شامل نہ کرنا ایک غلطی قرار دیا۔ رمیز راجہ نے بابر اعظم اور شاداب خان کو آرام دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دونوں نوجوان کھلاڑی ہیں انہیں ابھی آرام کی ضرورت نہیں۔