Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی وجہ سے پریشانی کا شکار نہیں ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم گزشتہ برس اکتوبر میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن باولنگ بھولی نہیں جہاں انھوں نے 17 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا تھا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ ہم اپنے کھیل میں بہتری لائیں ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ برس محمد عباس نے عمدہ بولنگ کی تھی اور پاکستانی بولر میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی اور ہمیں گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہو گا۔ ایرون فنچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں اور انھوں نے کہا کہ سینیئر کھلاڑیوں کو آرام کرانے کے باوجود پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے۔