Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور ویلز میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل دوبارہ شروع ہوئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کل فروخت کی جانے والی ٹکٹوں میں پاکستان اور بھارت کے میچز کی بھی ٹکٹیں شامل تھیں۔ دوسرے مرحلے میں ٹکٹ خریدنے کی مدت صرف ایک گھنٹے کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دیگر میچوں کی باقی ٹکٹس کی فروخت تیسرے مرحلے میں ہوں گی۔
شائقین بقیہ ٹکٹس کرکٹ ورلڈکپ کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کر سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت اس سے پہلے ستمبر سے جنوری تک جاری رہی تھی۔ کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔
ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ٹکرائیں گی اور ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔