Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آکلینڈ میں ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کین ویلیمسن کو نیوزی لینڈ کے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیکر سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نوازا گیا جبکہ 2018 میں ٹیسٹ کے سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی کین ویلیمسن کو دیا گیا۔
ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روس ٹیلر نے ایک روزہ فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اوپننگ بیٹسمین کولن منرو کو ان کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی پلیئر امیلیا کر کو ون ڈے فارمیٹ کی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ سوفی ڈیون کے نام رہا۔