شان مسعود کو ٹیسٹ پلیئر کہا جاتا ہے مگر آج آسٹریلیا کے خلاف انھوں نے ون ڈے ڈیبیو بھی کر لیا ہے۔ فخر زمان کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شان مسعود کو شامل کیا گیا جس پر وہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں اوپنر شان مسعود نے کہا کہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے کافی پرامید تھا مگر مجھے ایشیا کپ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن اب مجھے ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں تو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر ٹیم میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ رواں سال ہونے والے میگا ایونٹ کے بارے میں شان مسعود نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا دارومدار آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی پر ہو گا۔