Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ہیں۔ محمد یوسف نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کو ایشیا سے باہر کھیلتے ہوئے ہمشیہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شعیب ملک دورہ ساؤتھ افریقہ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔
انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں 95 جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 73 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ شعیب ملک کو چاہیے تھا کہ 2019 ورلڈکپ سے پہلے ہی ریٹائر ہو جاتے کیونکہ وہ وہاں کی کنڈیشنز میں سودمند ثابت نہیں ہوں گے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر آپ شعیب ملک کا سارا ریکارڈ دیکھ لیں تو آپ کو پتا لگ جائے گا انھوں نے ایشیا سے باہر اسکور نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ کبھی تو باہر رنز کر لیتے لیکن وہ ہر بار ہی ناکام ہوئے۔