Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ اور کراچی کنگز کے عمر خان ان چند کھلاڑیوں میں سے ہیں جو پی ایس ایل فور میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق کوچ مشتاق احمد بھی نئے ٹیلنٹ کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور یہاں سے سب کو ایک نئی شناخت ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ محمد حسنین، محمد موسیٰ اور عمر خان این سی اے میں ٹریننگ کرتے رہے لیکن وہاں کے کوچز کی محنت کو نہیں سراہا جاتا۔ مشتاق احمد نے مزید کہا کہ پی سی بی کو اس کا کریڈٹ این سی اے کے کوچز کو بھی دینا چاہیے۔