Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہے جبکہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں اپنی فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دماغ کہتا ہے کہ انگلینڈ اور بھارت ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ اگر مزید دو ٹیموں کا نام لوں تو ان میں ساؤتھ افریقہ اور پاکستان شامل ہیں۔ انگلینڈ میں ہون والا ورلڈکپ 30 مئی سے شروع ہو گا جس میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی اور تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے نبردآزما ہوں گی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 16 جون کو شیڈول ہے جبکہ ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔