Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2015 کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مارٹن گپٹل کی ریکارڈ ساز اننگز ٹویٹر پر شیئر کی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ریکارڈ 393 بنائے جس میں مارٹن گپٹل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے شاندار اننگز کھیلی۔
مارٹن گپٹل نے 163 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 237 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جس میں میں 24 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ مارٹن گپٹل کی یہ اننگز ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی ہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 250 رنز پر ہی ہمت ہار گئی اور ورلڈکپ میں ان کا سفر اختتام کو پہنچ گیا تھا۔