Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیپال کے کرکٹ میدانوں سے دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو سندیپ لمیچنے کی شکل میں ایک شاندار لیگ اسپنر ملا۔ سندیپ لمیچنے انڈین پریمیر لیگ، کیریبین پریمیر لیگ، پاکستان سپر لیگ، گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا، ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹرز اور ٹی ٹین لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
آئی پی ایل کے پچھلے ایڈیشن میں وہ پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بنے اور دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی۔ آج سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں بھی وہ دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور وہ خوب تیاریوں میں مصروف ہیں۔
دہلی کیپیٹلز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کی پریکٹس کی تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ سندیپ حریف ٹیموں کو مشکل میں ڈالنے کیلئے تیار ہیں، آپ کے خیال میں کیا وہ اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لے پائیں گے؟