Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تسمانیہ کے میتھیو ویڈ نے شیفلڈ شیلڈ میچ میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف کھیلتے ہوئے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا۔ تسمانیہ کے فاسٹ بولر جیکسن برڈ نے نیو ساؤتھ ویلز کے اوپنر ڈینئیل ہیوز کو برق رفتار گیند کرائی جس پر وہ بیٹ کو چھونے کے بعد سلپ میں گئی۔
دوسری سلپ میں موجود ایلکس ڈولان کے ہاتھوں سے نکلنے والا کیچ میتھیو ویڈ نے اپنے بائیں طرف ڈائیو لگا کر پکڑ لیا۔ اس موقع پر کمنٹیٹر نے بھی اسے بہترین کیچز میں سے ایک کیچ قرار دیا۔
کمنٹیٹرز نے کہا کہ اس کیچ کو تھامنے کے بعد ہم میتھیو ویڈ کو اب 'سپر مین' بھی کہہ کر پکار سکتے ہیں۔ اس زبردست کیچ کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور کیچ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔