Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش بنانے کیلئے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی کمیٹی نے ایشیز سیریز میں کھلاڑیوں کو نام اور نمبرز والی شرٹس پہننے کی تجویز دی تھی جس کو آئی سی سی کی منظوری درکار ہے۔ اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ کرکٹرز نام اور نمبر والی شرٹس پہن کر میدان میں اتریں گے۔
سابق انگلش آف اسپنر گریم سوان نے ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔ گریم سوان نے کہا ہے کہ یہ تجویز منظور کرنے سے ٹیسٹ کرکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اس لیے اس کی منظوری دے دینی چاہیے۔ انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال ایشیز سیریز ورلڈکپ کے فوراََ بعد کھیلی جائے گی۔