ورلڈکپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں اور سب اپنی اپنی فیورٹ ٹیموں کا ذکر کرنے لگے ہیں۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بھی اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا۔ فیصل اقبال نے کہا کہ اس میں حیرانگی کی بات نہیں کہ پاکستان میری فیورٹ ٹیم ہے مگر بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ بھی میری فیورٹ ٹیموں کی فہرست میں شامل ہیں کیونکہ وہ اچھا کھیل پیش کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بھارت کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا تھا جس کے بعد فیصل اقبال بھی کوچ کی رائے سے متفق نظر آئے۔ فیصل اقبال نے حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں کراچی کنگز کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دیئے تھے۔