عمر اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں زبردست پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کیا اور اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں میدان میں اترنے والے عمر اکمل نے 48 رنز اسکور کیے۔ 78 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عمر اکمل وکٹ پر آئے اور حارث سہیل کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ انھوں نے 50 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ عمر اکمل نے اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں خوب محنت کی اور ہر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ تھری میں رہا اور اللہ کا شکر ہے کہ آج محنت کا صلہ مل گیا ہے۔