Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ شعیب ملک سات گیندوں پر صرف 11 رنز ہی رنز بنا پائے اور گلین میکسویل کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے مگر ان 11 رنز کی بدولت انھوں نے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جاوید میانداد نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 233 میچ کھیل کر 7,381 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 283 میچوں میں 7,390 رنز بنا کر جاوید میانداد سے آگے نکل گئے اور پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں انضمام الحق 11,701 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سابق کرکٹر محمد یوسف دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔