Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے اگلے سال ہونے والے ایونٹ کی تیاری ابھی سے ہی شروع کر دی ہے۔ علی ترین اکیڈمی میں غیرملکی کوچر این پونٹ اور کیتھرین ڈیلٹن کو جنوبی پنجاب مدعو کیا گیا ہے جہاں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ این پونٹ اور کیتھرین ڈیلٹن پاکستان میں فاسٹ ب��لرز سے خوب متاثر ہوئے۔ این پونٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر دور میں بہت عمدہ فاسٹ بولرز دنیا میں متعارف کرائے ہیں اور امید ہے اس اکیڈمی سے بھی ہمیں مستقبل کے اچھے فاسٹ بولرز ملیں گے۔
کیتھرین ڈیلٹن نے کہا کہ اس خطے میں فاسٹ بولنگ کا اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ملتان سلطانز کے ایمرجنگ فاسٹ بولر محمد الیاس اور علی شفیق بھی کیمپ میں شریک ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولرز بھی انگلش کوچز کی کوچنگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے دیگر پی ایس ایل ٹیموں کے نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔