جس سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹارز شہرت کی بلندیوں پر جاتے ہیں وہی سوشل میڈیا ان اسٹارز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے میں بھی دیر نہیں لگاتا۔ ایسا ہی کچھ بھارتی فاسٹ بولر جیسپریت بمراہ کے ساتھ ہوا۔ آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز میں شامل جیسپریت بمراہ پریکٹس کے لیے اسٹیڈیم پہنچے جہاں پر موجود ایک گارڈ نے انھیں خوش آمدید کہا اور گرم جوشی سے ہاتھ ملانا چاہا مگر وہ ہاتھ ملائے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔
جسپریت بمراہ کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کڑی تنقید کے باوجود فاسٹ بولر کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ ممبئی انڈینز آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں اپنے سفر کا آغاز اتوار کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ سے کرے گی۔