Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی مگر ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں انہیں کھیلنے کی اجازت تھی تاہم آئی پی ایل کے گیارہویں سیزن میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ سال آئی پی ایل میں تمام میچوں کے لیے دستیاب تھا تو بھارتی بورڈ جواب دے کہ مجھے کیوں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسٹیو اسمتھ اور وارنر کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلوں گا اور لیگ میں اچھا پرفارم کر کے آسٹریلوی ٹیم میں ورلڈکپ کے لیے اپنی جگہ بناؤں گا۔