Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آرام کی غرض سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں مگر ٹیم سے دور ہونے کے باوجود وہ کرکٹ سے دور نہیں ہوئے۔ سرفراز احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔
سرفراز احمد نے لکھا کہ کچھ عرصے پہلے میں یہاں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور اب میرے بیٹے کی باری ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے کی صورت میں مستقبل کا اسٹار تیار کر رہے ہیں۔
انہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی ریس لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے دورے پر تھے تو انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ مقامی بچوں کے ساتھ ریس بھی لگائی تھی۔