Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر این چیپل نے انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ این چیپل نے کہا کہ ابھی پوری دنیا میں جس قسم کی صورتحال ہے تو ٹیمیں کسی بھی ملک میں محفوظ نہیں ہیں جس کی مثال حال ہی میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے سے دی جا سکتی ہے۔ این چیپل کہتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کسی ایک ٹیم کو قدم بڑھانا ہو گا۔
انہوں نے کہا پاکستان کی عوام طویل عرصے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا انتظار کر رہی ہے اور اگر اب بھی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی نہیں ہوئی تو پاکستان میں کرکٹ کا بہت نقصان ہو گا، وہاں کے لوگ اور نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ این چیپل نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے پی سی بی کے مالی حالات بھی بہتر ہوں گے۔