Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بائیو مکینکس لیب کو جلد آئی سی سی کی منظوری مل جائے گی۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں قائم کی گئی لیب آئی سی سی کی منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقریباََ ایک دہائی قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائیومکینکس لیب بنانے کا کام شروع کیا تھا لیکن لیب مکمل نہ ہو سکی اور تین برس قبل سابق چیئرمین شہریار خان کے دور میں نجی یونیورسٹی میں لیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید طرز کی بائیو مکینکس لیب کا تمام کام مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی کی ضروری کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے اور اب جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کی منظوری دے گا۔
یہ آئی سی سی کی چھٹی منظور شدہ لیب ہو گی۔ اس سے قبل چنائی، پریٹوریا، برسبین، کارڈف اور لف برا میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینکس لیبز موجود ہیں جہاں غیرقانونی ایکشن والے بولرز کے ایکشن کا معانہ کیا جاتا ہے۔