Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ورلڈکپ کا انعقاد انگلینڈ میں ہونے جا رہا ہے۔ انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹس میں پاکستان کی پرفارمنس اب تک زبردست رہی ہے۔ 1975 کے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلے راؤنڈ سے باہر ہوئی مگر اس کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے دونوں ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ 1999 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی اور گرین شرٹس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2004 انگلینڈ میں ہوئی اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کا میزبان بھی انگلینڈ تھا اور پاکستان نے وہاں یونس خان کی قیادت میں فتح کا تاج پہنا۔ چیمپئنز ٹرافی 2013 میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی نہ رہی تاہم چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔