Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اب سابق کرکٹر نے باقاعدہ طور پر سیاست میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر نے انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہیں کچھ روز پہلے ہی بھارتی حکومت کی جانب سے پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
گوتم گمبھیر کے نئی دہلی میں الیکشن لڑنے کی خبریں تو بہت پہلے سے سامنے آ رہی تھیں مگر یہ واضح نہیں تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی میدان میں اتریں گے۔ گوتم گمبھیر حال ہی میں کئی مرتبہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ دو پوائنٹس جوانوں کی جان سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔