Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

َانجری مسائل کی وجہ سے دورہ ساؤتھ افریقہ سے باہر ہونے والے حارث سہیل نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انھوں نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری داغ دی۔ امام الحق کے جلد آؤٹ ہونے بعد حارث سہیل نے اننگز کو سنبھالا اور پوری اننگز کو آگے لے کر چلتے ہوئے سنچری اسکور کی۔
حارث سہیل نے 115 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کا اسکور 280 رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔ اسی اننگز میں حارث سہیل نے ون ڈے کیرئیر میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے اور تیزترین ایک ہزار رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
حارث سہیل انجری کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے اور انھوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔