ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے حارث سہیل کی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 5 وکٹوں 280 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی۔ ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف دو وکٹوں پر 49 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ایرون فنچ نے 116 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ شان مارش نے بھی ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے صرف فہیم اشرف اور محمد عباس ہی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ دونوں ٹیمیں اتوار کو دوسرے ون ڈے میچ میں شارجہ میں ہی مدمقابل ہوں گی۔