Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن فاسٹ بولر لستھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کر دیا۔ 35 سالہ فاسٹ بولر نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد کیا۔ اس موقع پر لستھ ملنگا کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کر دوں گا۔ 2004 میں سری لنکا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لستھ ملنگا نے 30 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ لستھ ملنگا اس مرتبہ آئی پی ایل کے 6 میچز میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ ملک میں ہونے والے ڈومیسٹک میچز کھیلیں گے۔