Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو گزشتہ لمبے عرصے سے نچلے نمبرز پر جارح مزاج بیٹسمین کی کمی کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ ہے کہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا مگر آل راؤنڈر عماد وسیم نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے امید کی کرن ضرور جگائی ہے۔ نچلے نمبرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے فہیم اشرف نے تو سب کو مایوس کیا مگر عماد وسیم اپنی چھوٹی مگر جارحانہ اننگز سے ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
عماد وسیم کی آخری دو برسوں میں نچلے نمبرز پر بیٹنگ کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے سات اور آٹھ نمبرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے 156 گیندوں کا سامنا کیا اور 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے 230 رنز اسکور کیے۔ ان دو برسوں میں عماد وسیم صرف ایک مرتبہ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انھوں نے 13 گیندوں پر 28 جبکہ دوسرے میچ میں 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور دونوں ہی میچز میں آؤٹ نہیں ہوئے۔